معروف ادیب، شاعر و صحافی مرحوم کے-قاسم سجاد writer, poet and journalist K. Qasim Sajjad کی یاد میں اننت ناگ میں ایک ادبی کانفرنس Literary Conference in Anantnag کا اہتمام کیا گیا۔ اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن Anantnag Working Journalists Association اور مراز ادبی سنگم Mirza Adabi Sangam کے اشتراک سے اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ اس کانفرنس میں وادی کے معروف ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اس موقع پر صحافی قاسم سجاد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور ان کی ادب و صحافت کے تئیں خدمات کو بھی سراہا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے صحافیوں کو در پیش مشکلات کو بھی اجاگر کیا۔تقریب الدین کی صدارت سابق جسٹس اور ایڈیٹر چٹان طاہر محی الدین ممتاز شاعر شیدا، معروف ادیب و صحافی زاہد مختار، ایس طارق صدر اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس، معروف ادیب و شاعر غلام نبی آتش اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سابق سر براہ ناصر مرزا نے تقریب میں مہمانان ذی وقارکی حیثیت سے شرکت کی۔
- مزید پڑھیں: سرکردہ صحافی قاسم سجاد کا انتقال
سینئر صحافی ریاض مسرور نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر صحافی قاسم سجاد کی یاد میں ہفت روزہ 'شہاب' Qasim Sajjad Number of magazine released in Anantnag کے ایک خصوی میگزین ایڈیشن کا اجرا کیا۔