جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں جمعرات کی صبح ایک ٹاٹا موبائل گاڑی میں پراسرار دھماکہ ہوا، جس کے سبب تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے ایک فوجی کی دوران علاج موت ہوگئی ہے۔ وہیں فوج کے ایک بیان کے مطابق گاڑی کی بیٹری میں خرابی آنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، جس میں تین فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔soldiers injured in a mysterious blast in Shopian
مزید پڑھیں:۔ Forest Fire Causes Landmine Explosion in LOC: پونچھ میں ایل او سی پر لگی آگ میں بارودی سرنگوں کا دھماکہ
ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ ٹاٹا موبائل گاڑی جسمیں 15 گھروال فوجی اہلکار سوار تھے، یہ گاڑی جب شوپیاں پہنچی تو اس میں زور دار دھماکہ ہوا، جسکی وجہ سے تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کرکے انہیں سرینگر کے 92 بیس فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ انکا بہتر علاج کیا جاسکے ۔جن میں سے ایک جوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق جس گاڑی میں فوجی اہلکار سوار تھے، اس گاڑی کی بیٹری میں کچھ خرابی ہوئی جسکی وجہ سے دھماکہ ہوا اور تین فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے۔