کھرگون: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے آج یوم دستور کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس آئین کے خلاف تھا اور وزیر اعظم جس نظریہ سے آتے ہیں وہ اس آئین کو بالکل نہیں مانتے۔ رمیش آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے منیہر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا آئین کے خلاف تھے۔ وزیر اعظم مودی جس نظریے سے آتے ہیں، وہ اس آئین کو بالکل نہیں مانتے۔ آئین بنانے میں اس نظریے کا حصہ بالکل نہیں ہے۔Congress Leader On RSS and Hindu Mahasabha
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین کا مسودہ تیار ہونے سے ایک دن قبل 25 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی میں تقریر کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تقریر دنیا کی تین چار اہم ترین تقریروں میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کانگریس کے لیڈر نہیں تھے لیکن انہوں نے اس تقریر میں کہا کہ کانگریس کے نظریے کے بغیر یہ آئین نہیں بن سکتا تھا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے کہا کہ اس آئین میں ضروری ترامیم بھی نہیں کرسکتے تھے اگر کانگریس پارٹی اس کی حمایت نہ کرتی،اس آئین کو بنانے کا سہرا کانگریس پارٹی کو جاتا ہے۔ رمیش نے کہا کہ کھڑگے اور راہل گاندھی آج شام مہو میں یوم آئین کے موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ آئین سازی میں پنڈت جواہر لال نہرو، سردار پٹیل، ڈاکٹر راجندر پرساد اور مولانا آزاد کا اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Constitution Day: آج بھارت کا 73واں یوم دستور
یو این آئی