ETV Bharat / bharat

President on Religious Traditions: 'مذہبی روایات کا مقصد صرف انسانی فلاح ہے'

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مختلف مذہبی روایات کی پیروی President on Religious Traditions کی جاتی ہے اور ان سب کا مقصد انسانی فلاح و بہبود ہے۔

مذہبی روایات کا مقصد صرف انسانی فلاح ہے
مذہبی روایات کا مقصد صرف انسانی فلاح ہے
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 10:54 PM IST

گاوڑیا مٹھ اور مشن کے بانی شریمن بھکتی سدھانتا سرسوتی گوسوامی پربھوپاد کی 150ویں جینتی کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد کووند نے کہا کہ 'بھگوان کی مختلف شکلوں میں پوجا کی جاتی ہے لیکن عقیدت مندی کے ساتھ بھگوان کی پوجا کرنے کی روایت بھارت میں اہم رہی ہے۔' انہوں نے کہا کہ یہاں کئی عظیم سنتوں نے بے لوث پوجا کی ہے۔ President Ram Nath Kovind about Worship

ایسے عظیم باباؤں میں شری چیتن مہا پربھو کا ایک خاص مقام ہے۔ ان کی غیر معمولی عقیدت سے متاثر ہو کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عقیدت کا راستہ اختیار کیا۔ شری چیتن مہا پربھو کہتے تھے کہ اپنے آپ کو گھاس سے چھوٹا سمجھ کر عاجزی کے ساتھ خدا کو یاد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی آدمی کو مغرور نہیں ہونا چاہیے اور درخت سے زیادہ بردبار ہونا چاہئے اور دوسروں کو عزت دینی چاہیے۔ یہ جذبہ ہر اس شخص میں پایا جاتا ہے جو عقیدت کے راستے پر چلتا ہے۔ گرو نانک دیو جی کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو نانک دیو جی نے عقیدت کے راستے پر چل کر ایک تعصب سے پاک سماج کی تعمیر کی کوشش President Kovind about Gurunanak Dev Ji کی۔صدر نے کہاکہ ہماری ثقافت میں ضرورت مندوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ ورکرز نے کورونا وبا کے دوران خدمت کا جذبہ دکھایا۔ President about Doctors Nurses and Health Workers وہ بھی کووڈ سے متاثر تھے لیکن ایسے انتہائی حالات میں بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور لوگوں کا علاج کرتے رہے۔ ہمارے بہت سے کورونا جانبازوں نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن ان کے ساتھیوں نے قوم کی خدمت کے تئیں خود کو وقف رکھا۔ پوری قوم ہمیشہ ایسے بہادروں کی مقروض رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند نے شکاگو میں اپنی تقریر میں عالمی برادری کو بھارت کا روحانی پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح مختلف مقامات سے نکلنے والے دریا آخر کار سمندر میں جا ملتے ہیں، اسی طرح انسان اپنی مرضی سے اپنے مختلف راستوں کا انتخاب کرتا ہے۔یہ راستے مختلف معلوم ہوتے ہیں لیکن آخر کار سب خدا تک پہنچتے ہیں۔ بھارت کے روحانی اتحاد کے اس اصول کو رام کرشنپرم ہنس اور سوامی وویکانند نے فروغ دیا تھا۔ جسے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھی اپنایا تھا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گوڈیا مشن انسانی فلاح و بہبود کے اپنے مقصد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے شری چیتنیہ مہا پربھو کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے اپنے عزم میں کامیاب رہے گا۔ کووند ہفتہ سے اڑیسہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.