ETV Bharat / bharat

Rajya Sabha Uproar over Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ

ایوان بالا راجیہ سبھا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر اپوزیشن نے منگل کو ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Rajya Sabha Uproar over petrol and diesel prices
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 12:44 PM IST

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد کہا کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت متعدد ارکان کے نوٹس موصول ہوئے ہیں جنہیں خارج کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد جب انہوں نے وقفہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی تو ڈولا سین، سشمیتا دیو اور ترنمول کانگریس کے دیگر ارکان نعرے لگاتے ہوئے چیئرپرسن کے پوڈیم کے سامنے آگئے۔ ان کی حمایت میں کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ ترنمول کانگریس کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Rajya Sabha Election for 13 Seats: ایوان بالا کی 13 نشستوں کے لیے 31 مارچ کو انتخابات

مسٹر نائیڈو نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی شنستوں پر واپس جائیں اور پرسکون ہوجائیں لیکن اس کا ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.