ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر ریل نے کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا - مرکزی وزیر ریل نے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا

مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو بھی ان مرکزی وزرا کی فہرست میں شامل ہیں جو ان دنوں جموں و کشمیر کے دورہ پر ہیں، اپنے دورہ کے دوران مرکزی وزیر ریل نے جموں کے ضلع کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور دو اضافی مسافر پلیٹ فارمز اور پلیٹ فارم لائنوں کی سنگ بنیاد رکھی۔

مرکزی وزیر ریل
مرکزی وزیر ریل
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 7:31 PM IST

مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو نے آج کٹرا ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور دو اضافی مسافر پلیٹ فارمز اور پلیٹ فارم لائنوں کی سنگ بنیاد رکھی اور ریلوے اسٹیشن پر واشنگ اسٹیشن کے لیے واٹر سپلائی ٹینک کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر ریل

اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ادھمپور، سرینگر اور بارہمولہ ریل پروجیکٹ ملک کے لیے ایک اہم پروجیکٹ ہے، یہ وادی کشمیر کو ملک کے مختلف حصوں سے ملانے کا واحد ریل لنک ہے جس پر اس وقت تیزی سے کام جاری ہے اور جلد ہی عوام کے لیے اسے جاری کیا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے کسانوں و دیگر احتجاج کرنے والوں سے بھی اپیل کیا کہ ریلوے قوم کی ملکیت ہے اور ریلوے (ٹرینوں) کی نقل و حرکت کو متاثر نہ کریں۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: حدبندی کا عمل پایۂ تکمیل کے قریب، جلد انتخابات ہونے کی امید

آپ کو بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے اقدام کے تحت مرکزی وزراء کا ایک گروپ 18 جنوری سے جموں و کشمیر کے دورہ پر ہے، تاکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مثبت اثرات اور اس کے ذریعہ اٹھائے گئے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.