ETV Bharat / bharat

ریل روکو تحریک کے سبب شمالی ہند میں 28 سے زائد ٹرینیں متاثر - مال گاڑی روک کر احتجاج

کسانوں کی طرف سے ریل روکو تحریک کی وجہ سے شمالی بھارت میں 28 سے زیادہ ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غازی آباد کے مودی نگر میں کسانوں نے ایک مال گاڑی روک کر احتجاج شروع کردیا۔

ریل روکو تحریک کے سبب شمالی ہند میں 28 سے زائد ٹرینیں متاثر

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 4:00 PM IST

Updated : Oct 18, 2021, 4:38 PM IST

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر دیپک کمار نے بتایا کہ تقریباً 30 مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ فیروز پور ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ چھ ٹرینیں اور دہلی ڈویژن میں ایک ٹرین تاخیر سے چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دہلی اور کالکا و دہلی اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دونوں سمتوں کی شتابدی ایکسپریس گاڑیاں اور دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کے آپریشن پر بھی اثر پڑا ہے۔

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برطرفی اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سنیکت کسان مورچہ کی ’ریل روکو‘ تحریک کا پنجاب میں وسیع پیمانے پر اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کسان تنظیموں کا ملک گیر احتجاج صبح 10 بجے شروع ہوا۔

اطلاعات کے مطابق غازی آباد کے مودی نگر میں کسانوں نے ایک مال گاڑی روک کر احتجاج شروع کردیا۔ سنیکت کسان مورچہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ریلوے کی ملکیت کو نقصان پہنچائے بغیر ریل روکو پرامن طریقے سے ہوگا۔ سنیکت کسان مورچہ نے اس دوران تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

شمال مغربی ریلوے کے ترجمان کے مطابق بھیوانی-ریواڑی، سرسا-بٹھنڈا، سرسا-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-سادولپور، حصار-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-سادولپور اور سری گنگانگر-ریواڑی سیکشن پر ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کشمیریوں کا ہاتھ نہیں: فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ دو ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں، 13 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے، جب کہ ایک ٹرین تبدیل شدہ روٹ سے چلائی جارہی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 18, 2021, 4:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.