ETV Bharat / bharat

Smriti Irani Slams Rahul Gandhi راہل گاندھی نے پسماندہ طبقات کی توہین کی، اسمرتی - اسمرتی ارانی

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے صدر کو بھی نہیں بخشا اور گاندھی خاندان کی ہدایات پر عمل کرنے کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:42 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے منگل کو ایک بار پھر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانگریس کے سابق صدر نے دلت برادریوں کی توہین کی ہے۔ ایرانی نے اتنا ہی نہیں،انہوں نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس لیڈروں نے صدر کو بھی نہیں بخشا اور گاندھی خاندان کی ہدایات پر عمل کرنے کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کیا۔ وہیں او بی سی کے بارے میں راہل گاندھی کے شرمناک ریمارکس کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کی سیاسی نفسیات پوری طرح ظاہر ہے اور وہ جھوٹے اور اندرون و بیرون ملک جھوٹ بولنے کے عادی بن چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی نے عوامی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کریں گے اور ان کی شبیہ کو داغدار کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’انہوں نے (راہل گاندھی) وزیر اعظم مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے ملک، بیرون ملک اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔ یہ وہ شخص ہے جو سپریم کورٹ کے سامنے ناک رگڑ کر معافی مانگتا ہے اور آج بزدل نہ ہونے کا ڈرامہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2019 میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے خلاف ’چوکیدار چور ہے‘ کے طنز کے لیے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

یہ بھی پرھیں: Notice To Vacate Quarter راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.