ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ - راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 2:41 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 2:55 PM IST

نئی دہلی: کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ کانگریس اور راہل گاندھی کے لیے یہ بڑا جھٹکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کو سورت کی سیشن کورٹ نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 15000 روپے جرمانے عائد کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے اس انتباہ کو بھی دہرایا، جس میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو خبردار کیا تھا۔ سال 2018 میں 'چوکیدار چور ہے' معاملے پر سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو انتباہ دیا تھا۔ حالانکہ راہل نے اس معاملے میں معافی بھی مانگی تھی۔

دراصل راہل گاندھی کو جس تقریر میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، اس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام چوروں کا سرنیم مودی کیوں ہوتا ہے۔ ٹی وی چینل پر بحث کے دوران سینئر ایڈووکیٹ آریہ مان سندرم نے کہا کہ تمام چوروں کے سرنیم مودی کیوں ہے، اس کا مطلب ہے کہ جو بھی چوری کرتا ہے وہ صرف مودی سرنیم والے ہیں، دوسرے چوری نہیں کرتے۔ یعنی ان کے بیان سے براہ راست توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا سرنیم مودی ہے اس کی توہین کی گئی ہے تو اس میں انفرادی لوگ بھی شامل ہیں جن کی بدنامی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Case راہل پر نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، کانگریس

Last Updated : Mar 24, 2023, 2:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.