جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ دیہی ترقی کے افسر پر کچھ خبر رساں ایجنسیز نے اسٹریٹ لائٹس کے معاملے میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔Rural Development Officer Accused Of Corruption
خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ دیہی ترقی پلوامہ کے اہلکاروں نے ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھاری قیمتوں پر اسٹریٹ لائٹس خریدی۔
خبر رساں اداروں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ محمکہ کے اہلکاروں نے ٹینڈرنگ کے لیے مناسب طریقہ کار پر عمل کیے بغیر اسٹریٹ لائٹس تقریباً 100 فیصد اضافے پر خریدی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ محمکہ کے ذریعہ لگائی گئی اسٹریٹ لائٹ کی سب سے زیادہ قیمت 14000 روپے ہے جب کہ پلوامہ حکام نے انہیں 24000 روپے سے زیادہ میں خریدا۔
- مزید پڑھیں:۔ Magadh University Corruption Case: بی جے پی کا وی سی کو ہٹا کر ملازمین کی جائیداد کی جانچ کا مطالبہ
وہیں اس سلسلے میں محمکہ دیہی ترقی اے سی ڈی پلوامہ و شوپیان میر نصر الہلال جیری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام اشیاء کی خریداری کے لئے وہ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس جی ای ایم (GeM) پورٹل کو منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہم نے اس جی ای ایم (GeM) پورٹل سے ہی یہ اسٹریٹ لائٹس خریدی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس ادارے نے بھی اس خبر کو شائع کیا ہے یہ سراسر بے بنیاد ہے اور اس خبر رساں ادارے نے بھی اس خبر کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔