دروپدی مرمو نے آج ملک کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'میں ملک کی پہلی صدر ہوں جو آزاد بھارت میں پیدا ہوئی۔ ہمیں آزاد بھارت کے شہریوں کے ساتھ ساتھ اپنے آزادی پسندوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی بیٹی، دور دراز کے قبائلی علاقے میں پیدا ہونے والی بیٹی ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچ سکتی ہے۔ Draupadi Murmu Takes Oath
-
राष्ट्रपति द्रौपदी मुर्मू ने संसद के सेंट्रल हॉल में उनके शपथ ग्रहण समारोह में शामिल होने पर प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी, केंद्रीय मंत्रियों, कांग्रेस की अंतरिम अध्यक्ष सोनिया गांधी और अन्य गणमान्य लोगों को बधाई दी।
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(स्रोत: संसद टीवी) pic.twitter.com/ep93phOE6S
">राष्ट्रपति द्रौपदी मुर्मू ने संसद के सेंट्रल हॉल में उनके शपथ ग्रहण समारोह में शामिल होने पर प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी, केंद्रीय मंत्रियों, कांग्रेस की अंतरिम अध्यक्ष सोनिया गांधी और अन्य गणमान्य लोगों को बधाई दी।
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 25, 2022
(स्रोत: संसद टीवी) pic.twitter.com/ep93phOE6Sराष्ट्रपति द्रौपदी मुर्मू ने संसद के सेंट्रल हॉल में उनके शपथ ग्रहण समारोह में शामिल होने पर प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी, केंद्रीय मंत्रियों, कांग्रेस की अंतरिम अध्यक्ष सोनिया गांधी और अन्य गणमान्य लोगों को बधाई दी।
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 25, 2022
(स्रोत: संसद टीवी) pic.twitter.com/ep93phOE6S
دروپدی مرمو ملک کی پہلی خاتون قبائلی صدر ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے دروپدی مرمو کو عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر کئی سینئر لیڈر اور مشہور شخصیات موجود تھیں۔ حلف لینے کے بعد دروپدی مرمو نے کہا کہ 'میں ملک کی پہلی صدر ہوں جو آزاد بھارت میں پیدا ہوئی۔ ہمیں آزاد بھارت کے شہریوں کے ساتھ ساتھ آزادی پسندوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔ میری پیدائش اُڑیسہ کے ایک قبائلی گاؤں میں ہوئی لیکن یہ ملک کی جمہوریت کی طاقت ہے جو مجھے اس مقام تک لے گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ملک نے ایسے اہم دور میں صدر منتخب کیا ہے جب ہم اپنی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ آج سے چند دن بعد ملک اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر لے گا۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ جب ملک اپنی آزادی کا 50واں سال منا رہا تھا، تب میرا سیاسی کریئر شروع ہوا تھا اور آج آزادی کے 75ویں سال میں مجھے یہ نئی ذمہ داری ملی ہے۔
دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ میں کہا کہ 'میں نے اپنی زندگی کا سفر اُڑیسہ کے ایک چھوٹے سے قبائلی گاؤں سے شروع کیا۔ میں جس پس منظر سے آئی ہوں، وہاں پر ابتدائی تعلیم حاصل کرنا میرے لیے ایک خواب بھی تھا لیکن بہت سی رکاوٹوں کے باوجود میرا عزم پختہ رہا اور میں کالج جانے والی میرے گاؤں کی پہلی بیٹی بنی۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک غریب گھر اور دور دراز کے قبائلی علاقے میں پیدا ہونے والی بیٹی ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'صدر کے عہدے تک پہنچنا میری ذاتی کامیابی نہیں ہے، یہ بھارت کے ہر غریب کی کامیابی ہے۔ میرا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں ایک غریب خواب دیکھ بھی سکتا ہے اور انہیں پورا بھی کر سکتا ہے۔ 26 جولائی کرگل وجے دیوس ہے۔ یہ دن بھارتی افواج کی بہادری اور تحمل کی علامت ہے۔ میں تمام شہریوں اور فوجوں کو کرگل دیوس کی بہت بہت مبارکباد دیتی ہوں۔