ETV Bharat / bharat

National Doctor’s Day: وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی

ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ڈاکٹرز کی بے لوث خدمات پر مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے ہمارے گھر کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 11:41 AM IST

Updated : Jul 1, 2021, 1:23 PM IST

pm modi on national doctors day
وزیراعظم نے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی

آج ڈاکٹروں کا قومی دن ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی ملک کی طبی دنیا سے وابستہ لوگوں سے سہ پہر تین بجے خطاب کریں گے۔ جس میں پی ایم کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی خدمات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر تمام ڈاکٹروں کو میری جانب سے مبارکباد۔ طب کی دنیا میں بھارت کی پیش قدمی قابل تعریف ہے اور اس نے ہمارے گھر کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔

بشکریہ ٹویٹر

وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ساتھ اپنے’من کی بات‘ پروگرام کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹروں کے تعاون و خدمات کے بارے میں اپنے خیالات بھی شیئر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ National Doctor’s Day: صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنے والے محسن

اس کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کرکے اس موقع پر ڈاکٹروں کو مبارک باد دی ہے، امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ ’’ڈاکٹر بننا انسانیت کی خدمت کا بہرتین موقع ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر کے قومی دن کے موقع پر ہم اپنے بہادر ڈاکٹروں کی بہادری کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنھوں نے کسی بھی طرح کی مشکلات سے قطع نظر انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم بار بار صحت مند معاشرے کے لیے ان کی بے لوث کوششوں کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ ڈاکٹر بیدھان چندر رائے کا یوم پیدائش اور یوم وفات دونوں یکم جولائی کو ہی ہے لہذا اس دن کو ان کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ نیشنل ڈاکٹرز ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو اس دن ڈاکٹرز کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جانا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی زندگی میں ڈاکٹرز کے تعاون کو سراہا جاتا ہے۔ یہ خصوصی دن ان تمام ڈاکٹرز اور صحت کے کارکنوں کے لئے وقف ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 1, 2021, 1:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.