ETV Bharat / bharat

پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور نے سول انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی - Arun Kumar Mehta

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 28 ارکانِ پارلیمان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آنند شرما کر رہے ہیں۔

پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور نے سول انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 7:53 AM IST

جموں و کشمیر کے اپنے چار روزہ دورے کے دوسرے دن پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور نے جمعرات کو اعلیٰ سول انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں جموں و کشمیر میں ترقیاتی منظرناموں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا نے یونین ٹیریٹری کے تمام محکموں کی کامیابیوں اور کام کاج پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 28 ارکانِ پارلیمان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آنند شرما کر رہے ہیں۔

جمہوریت کی مضبوطی کے لیے گزشتہ چند سالوں میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کمیٹی کو ضلعی ترقیاتی کونسلوں اور بلاک ڈویلپمنٹ کونسلوں کے انتخابات کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خطے میں اب تین درجے کا جمہوری سیٹ اپ ہے۔ پنچایتی راج ادارے (پی آر آئی) اور اربن لوکل باڈیز کو مزید بااختیار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی آؤٹ ریچ پروگرامز، بیک ٹو ویلج، جن ابھیان، مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ، وغیرہ پورے جموں و کشمیر میں منعقد کیے گئے۔

جموں و کشمیر میں بجلی کے منظر نامے کے حوالے سے پینل کو بتایا گیا کہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تیزی سے چل رہے ہیں اور سال 2025 تک 2500 میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: درجنوں کشمیری طلباء پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ حالات کے شکار

کمیٹی کو سڑک رابطے، پانی کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور اسے جل جیون مشن جیسی اسکیموں کی صورتحال اور مرکز کے زیر انتظام 18 اضلاع کے تمام دیہی اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو 100 فیصد پائپڈ پانی کی فراہمی کے حصول کے بارے میں بتایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.