ETV Bharat / bharat

Outrage in Jammu کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں غم و غصہ - شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں غم و غصہ

کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کے بعد جموں میں لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے۔ مختلف تنظیموں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جموں میں احتجاج کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے حکومت سے عسکریت پسندوں کی فوری شناخت کرکے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں غم و غصہ

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 6:05 PM IST

کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں غم و غصہ

جموں: پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کے بعد جموں میں لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ منگل کے روز مختلف تنظیموں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جموں میں احتجاج کیا۔ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ، ڈوگرہ فرنٹ، عام آدمی پارٹی، کشمیری پنڈت ملازمین و دیگر انجمنوں کے بینر تلے جموں میں احتجاج کیا گیا اور پاکستان کے پتلے جلا کر پاکستان اور عسکریت پسندوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر ارون پربھات کی قیادت میں کارکنان کاچی چھاؤنی میں جمع ہوئے اور پلوامہ میں تعینات سیکورٹی گارڈ (کشمیری ہندو) سنجے شرما کے قتل کی مذمت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت سے عسکریت پسندوں کی فوری شناخت کرکے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ رانی پارک علاقہ میں ڈوگرہ فرنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان کا پتلہ نذر آتش کیا۔ دوسری جانب سات مہینوں سے احتجاج پر بیٹھے مہاجر کشمیری ملازمین نے بھی اس ہلاکت کے خلاف ریلیف کمشنر دفتر جموں کے احاطے میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وادی کشمیر میں رہنے والے ہندوؤں کی سیکورٹی کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیری پنڈت ملازمین کو کشمیر سے جموں منتقلی کی مانگ دہراتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ملازمین کو اس ہلاکت کے بعد مزید تشویش لاحق ہے کہ ان کی جانوں کو وہاں خطرہ ہے۔ وہیں شیو سینا بالا صاب ٹھاکرے گروپ نے بھی پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ابھیجیت سنگھ جسروٹیہ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کہنے پر کشمیر میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سب جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو فری ہینڈ دیں تاکہ قتل میں ملوث عسکریت پسندوں کو سزا ملے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن باقی دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Pandit Killing Case کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کی مذمت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.