ETV Bharat / bharat

Adani-Hindenburg Raw اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں بی جے پی کے لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے، امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کے دوران کہا کہ اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں بی جے پی کے لیے چھپانے یا ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ Amit Shah on Adani-Hindenburg Raw

اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں بی جے پی کے لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 1:03 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں اپوزیشن کے الزامات پر کہا ہے کہ ان کے لیے اس معاملہ پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے لیکن بی جے پی کے لیے چھپانے یا ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کانگریس کی جانب سے حکومت پر اڈانی گروپ کی حمایت کرنے کا الزام لگانے کے بعد وزیر داخلہ نے یہ ردعمل دیا ہے۔ بتادیں کہ ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ ایک بڑے سیاسی تنازعہ میں تبدیل ہو گیا ہے جس میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے خلاف جانبداری اور کرونی سرمایہ داری کے الزامات لگا رہی ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نہ تو حکومت اور نہ ہی بی جے پی کے پاس چھپانے کے لیے کچھ ہے اور نہ ہی ڈرنے کی کوئی ضرورت ہے۔ اڈانی معاملے میں کانگریس پارٹی کے اعتراضات پر مرکزی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن صرف شور مچانا جانتی ہے۔ اگر اس کے پاس غلط کام کے ثبوت ہیں تو اسے عدالت جانا چاہیے۔ جب وزیر داخلہ سے پوچھا گیا کہ کانگریس بی جے پی پر اڈانی کے ساتھ دوستی کا الزام لگا رہی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ اڈانی کو تمام ٹھیکے مل رہے ہیں جبکہ بی جے پی کا دفاع کمزور ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اس معاملے میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرنے کی کوئی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سپریم کورٹ نے اس سے متعلق ایک معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ ایسے میں ملکی کابینہ کا رکن ہونے کے ناطے میرے لیے اس وقت کچھ کہنا درست نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔ What is Hindenburg Research اڈانی پر دھوکہ دہی کا الزام لگانے والی فرم ہندنبرگ کے بارے میں جانیئے

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سچ کے خلاف ہزاروں سازشیں کرلو تو بھی کچھ نہیں ہوتا ہے بلکہ سچ سورج کی طرح روشن ہوکر باہر نکلتا ہے۔ مودی جی کے خلاف 2002 سے سازش کی جا رہی ہے لیکن ہر بار وہ مضبوط، سچے اور عوام میں زیادہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہنڈن برگ ریسرچ کی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کے حوالے سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور مالی فراڈ کے دعوے کیے گئے تھے۔ اس رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.