ETV Bharat / bharat

این آئی اے عدالت کا ٹیرر فنڈنگ ​معاملے میں سزا کا اعلان - جموں کشمیر ایفیکٹڈ ریلیف ٹرسٹ

این آئی اے کورٹ نے محمد شفیع شاہ اور مظفر احمد ڈار کو بھارت میں دہشت گردانہ کاروئیوں کو انجام دینے اور حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کرنے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

nia court sentences mohd shafi shah muzaffar ahmad dar to imprisonment
این آئی اے عدالت کا ٹیرر فنڈنگ ​معاملے میں سزا کا اعلان
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 6:57 AM IST

عدالت نے بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے اور بھارتی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کرنے پر سزا کا اعلان کیا ہے۔ این آئی اے کورٹ نے محمد شفیع شاہ اور مظفر احمد ڈار کو بھارت میں دہشت گردانہ کاروئیوں کو انجام دینے اور حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کرنے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دیگر ملزمان طالب لالی اور مشتاق احمد لون کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کے مطابق یہ سبھی حزب المجاہدین کے عہدیدار ہیں۔

اس سے قبل دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جموں کشمیر ایفیکٹڈ ریلیف ٹرسٹ (جے کے آر ٹی) کی ٹیرر فنڈنگ معاملے میں چار لوگوں کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ الزام ہے کہ یہ ٹرسٹ ایک ایسا محاذ تھا جس کے ذریعے حزب المجاہدین کو 2004 سے 2011 کے درمیان بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے 80 کروڑ روپے ملے تھے۔

اس سے قبل این آئی اے کی خصوصی عدالت، پٹیالہ ہاؤس نے محمد شفیع شاہ، طالب لالی، مظفر احمد ڈار اور مشتاق احمد لون کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت الزامات طے کیے تھے۔

یہ کیس این آئی اے نے 2011 میں درج کیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق محمد شفیع شاہ ایک سرگرم عسکریت پسند تھا، جس نے پاکستان سے رقم جمع کی اور اسے جموں و کشمیر میں عسکری تنظیموں کے ارکان کو عسکری کاروائیوں کو انجام دینے کے لیے تقسیم کیا تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ طالب لالی ایک ساتھی سازشی تھا اور شاہ سے رقم وصول کرتا تھا اور وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے درمیان تقسیم کرتا تھا۔ اس پر نوجوانوں کو عسکری تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کا بھی الزام ہے۔ مظفر احمد ڈار حزب المجاہدین کا چیف آپریشن کمانڈر تھا اور اس نے فنڈز جمع کر کے بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی سازش رچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد گرفتار

این آئی اے نے کہا کہ مشتاق احمد لون پاکستان میں مقیم حزب اللہ کے سرکردہ رہنما ظفر حسین بھٹ سے رابطے میں تھا، جو اس کی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کا کام کرتا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ لون نے پاکستان سے حوالہ، ہیومن کورئیر وغیرہ کے ذریعے رقم حاصل کی اور اسے حزب المجاہدین کے ارکان اور مقتول عسکریت پسندوں کے خاندانوں میں تقسیم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.