ETV Bharat / bharat

Prophet Remarks Row: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پولیس پر بے گناہوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا - پولیس بے گناہوں کو گرفتار نہ کرے

ضلع مرادآباد میں بعد نماز جمعہ گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف احجتاج ہوا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پولیس پر بے گناہوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔Prophet Remarks Row

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پولیس پر بے گناہوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 11:29 AM IST

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شدید مظاہرے ہوئے، جس کے خلاف وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے وزیراعلی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع بھر سے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 80 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ وہیں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پولیس پر بے گناہوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔MP Dr ST Hassan accused the police of arresting innocent people

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پولیس پر بے گناہوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس بے گناہوں کو گرفتار نہ کرے، جو لوگ مظاہرے میں شامل تھے اور جس نے جرم کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہیے۔ قانون کی جتنی دفعات بنتی ہیں؟ پولیس اتنی ہی دفعات کا استعمال کرے، لوگوں کو غلط دفعات کے تحت ہراساں نا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ سے بات کی ہے اور ہم نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو کسی بھی قانونی دفعات میں شامل نہ کیا جائے۔ انتظامیہ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ کوئی بھی بے گناہ جیل نہیں جائے گ۔ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ بے گناہوں کو جیل نہ بھیجا جائے اور جنہوں نے ایسا کیا ہے انہیں سزا دی جائے۔

ضلع میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی گرفتار کا مطالبہ کیا۔ اس دوران عوام اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے عوام پر لاٹھی چارج کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو گرافی کے ذریعے مظاہرین کی شناخت کرکے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد مذہبی رہنما مسلسل بازار بند کرنے اور احتجاج نہ کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔ لیکن نماز جمعہ کے بعد بغیر کسی رہنما اور مذہبی علما کے مسلمانوں نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں گستاخ رسول نوپور شرما کا پوسٹر لیکر مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Kanpur Violence: کانپور تشدد معاملہ میں سابق ایس پی رہنما نطام قریشی گرفتار

نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے جامع مسجد کے چوراہے پر آکر نوپور شرما کے خلاف نعرے لگائے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے تمام مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی اور گھر جانے کی اپیل کی، جس کے بعد تمام مظاہرین واپس جانے لگے، لیکن کچھ لوگوں نے جامع مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نعرے لگا کر احتجاج شروع کر دیا۔ بگڑتے ماحول کو دیکھ کر پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کا پیچھا کیا اور ان کو واپس کرنے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.