ETV Bharat / bharat

دہلی: بھارت میں اقلیتی برادری محفوظ نہیں: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ - یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ

دارالحکومت دہلی میں واقع پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں بھارت میں عیسائیوں کے خلاف بڑھ رہے تشدد کے واقعات کو لے کرتشویش کا اظہارکیا گیا اور گزشتہ 9 ماہ کے دوران عیسائیوں کے خلاف پیش آئے نفرت پر مبنی کاروائی کے تعلق سے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اقلیتی برادری محفوظ نہیں
اقلیتی برادری محفوظ نہیں
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:08 AM IST

گزشتہ چند برسوں میں بھارت میں اقلیتی برادریوں کا تحفظ کرنے میں مرکزی حکومت ناکام رہی ہے۔ ملک گیر سطح پر اقلیتوں کے خلاف اکثریتی جماعت کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر دیکھنے کو ملی ہیں۔ اب تک تو مسلمان ہی نفرت کے شکار ہوئے ہیں اب عیسائی مذہب کے ماننے والے بھی اسی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔

اقلیتی برادری محفوظ نہیں

دارالحکومت دہلی میں واقع پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں بھارت میں عیسائیوں کے خلاف بڑھ رہے تشدد کے واقعات کو لےکر تشویش کا اظہار کیا گیا اور گزشتہ 9 ماہ کے دوران عیسائیوں کے خلاف پیش آئی نفرت پر مبنی کارروائی کے تعلق سے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اس فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ندیم خان نے بتایا کہ ریاست اترا کھنڈ کے رورکی نامی علاقہ میں جس گرجا گھر میں یہ حملہ ہوا وہاں سے پولیس اسٹیشن کی دوری محض 5 منٹ کی ہے۔ حالانکہ جس دن یہ واقعہ پیش آیا اسی دن دو منٹ کی دوری پر ایک تقریب تھی جس میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ لیکن اس کے باوجود پولیس کو گرجا گھر پہنچنے میں ایک گھنٹہ کا وقت لگ گیا۔ اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے جس میں چند تنظیمیں، پولیس افسران اور انتظامیہ بھی شامل ہے۔
رورکی گرجا گھر میں حملہ کا شکار ہونے والی ایوا لینس بتاتی ہیں انہیں کچھ لوگوں نے گھیر لیا تھا۔ جو خود کو بجرنگ دل اور یووا واہنی کے کارکنان بتارہے تھے۔ ان کے ساتھ کچھ خواتین بھی تھیں جو ان کے ساتھ مار پیٹ کررہی تھی۔

تین اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

وہیں یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ نامی تنظیم کے بانی ندیم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیت کے ساتھ جو کچھ ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ان لوگوں کو نہیں بخشا جنہوں نے اقلیتوں کو نشانہ بنایا جبکہ بھارت میں ایسا نہیں ہے بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے شرپسندں کو حکومت تحفظ دے رہی ہے اور مظالم کرنے کے باوجود آزاد زندگی گزار رہے ہیں.

مزید پڑھیں:مسلم کمیونٹی کا کرائسٹ چرچ حملہ سے متعلق حکومتی رپورٹ کا خیر مقدم

اس فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی ٹیم میں سینیئر صحافی پرشانت ٹنڈن، یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی ندیم خان، یونٹی آف کمپیئن سے میناکشی سنگھ، صحافی علی شان جعفری، اور لئیق احمد شامل تھے جنہوں نے رورکی جاکر جائزہ لیا اور ملاقاتیں کرکے رپورٹ کو تیار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.