شمالی کشمیر میں کپواڑہ ضلع کے نگری علاقہ کے ہتھ مولہ میں ایک 11 سالہ لڑکا اور اس کو بچانے والا شخص کنویں میں پھنس گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فردوس احمد میر نام کا نابالغ لڑکا حادثاتی طور پر کنویں میں گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ کے مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے، وہیں ایک مقامی شخص محمد شفیع میر ولد عبدالعزیز میر لڑکے کو بچانے کی کوشش میں کنویں میں گر گیا تاہم اس دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دونوں پھنس کنویں میں پھنس گئے۔ Minor Boy Falls Into Well in kupwara
مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے ہیں اور مقامی لوگوں ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور دونوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔