جموں و کشمیر کے ترال میں پولیس سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر، ترال میں پولیس نے فوج (42RR) کے ساتھ مل کر سید آباد پستونہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ جس کے بعد اسے تباہ کر دیا گیا۔Hideout busted in Tral
مذکورہ ٹھکانے سے کالعدم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کا مجرمانہ مواد اور خوردنی اشیاء، برتن وغیرہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے تمام سامان کو تفتیش کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 140/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے ای ٹی وی بھارت نے فون پر کمین گاہ تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ Militant Hideout busted in South kashmir
یہ بھی پڑھیں: Hideout Busted in Ramban: کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد