ETV Bharat / bharat

Kashmir University Exams Postponed: کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی - کشمیر یونیورسٹی کی خبر

ونیورسٹی کے کنٹرول امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر بدھ کے روز لئے جانے والے (یو جی /پی جی/بی ایڈ امتحانات) کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔Kashmir University Exams Postponed

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والے امتحانات ملتوی

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 11:23 AM IST

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے بدھ کے روز لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے کنٹرول امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر بدھ کے روز لئے جانے والے (یو جی /پی جی/بی ایڈ امتحانات) کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔ Kashmir University Exams Postponed

مزید پڑھیں:۔ جموں و کشمیر: یونیورسٹی امتحانات آن لائن کرانے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھاری برف باری کی پیشن گوئی کی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی نے بدھ کے روز لئے جانے والے امتحانات کو فی الحال ملتوی کیا ہے۔

ادھر دوسری جانب بورڈ آف اسکول کے جوائنٹ ڈائریکٹر کی ایک اطلاع کے مطابق گیارہویں جماعت کا امتحان طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی لیا جارہا ہے

واضح رہے وادی کشمیر کے اکثر مقامات پر پیر کی رات سے برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے گزشتہ کل کم روشنی کی وجہ سے 43 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ کئ سڑکوں پر بھاری برف اور پھسلن کی وجہ سے وادی کشمیر کا بین ضلعی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.