یہاں آر جے ڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بدھ کے روز کہا کہ اس سے قبل انتخابی جلسوں میں لاٹھی پیلاون کی بات کی جاتی تھی، لیکن آج جنگل راج والے یوراج کو بھی مکھوٹا لگا کر ترقی کی بات کرنی پڑ رہی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے سیاست کے طریقے کو بدل دیا ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ شام کو لوگ گھروں میں قید ہو جاتے تھے، انہوں نے شہاب الدین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ لالو پرساد کی دور حکومت میں آزادانہ طور پر گھومتے تھے، نتیش کمار کی حکمرانی کے بعد ہی جیل بھیج دیا گیا۔
کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ مودی کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی مخالفت شروع کر دی ہے، اس دوران انہوں نے تیجسوی کے 10 لاکھ لوگوں کو ملازمت دینے کے وعدوں پر بھی طنز کیا، انہوں نے کہا کہ نوکری کے متلاشی افراد کو پہلے بتانا چاہیے کہ 25 لاکھ افراد کے نقل مکانی کے لیے کون ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی ملک کو اور نتیش حکومت بہار کو لوٹ رہی ہے: راہل
نڈا نے مزید کہا 'وہ لوگ جو آج کورونا دور کی بات کررہے ہیں، انہیں بتانا چاہیے کہ وہ کورونا دور میں کہاں تھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تیجسوی یادو اور راہل گاندھی کورونا انفیکشن کی مدت کے آغاز کے دوران دہلی میں بیٹھے تھے، کیوںکہ تیجسوی کو کورونا سے ڈر لگتا ہے۔'
نڈا نے مزید کہا کہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما کی عدم موجودگی بہار کے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے لہذا ایسے لوگوں کو تسلی دیں اور سخت محنت کرنے والے نتیش کمار جی کو کام دیں۔ نڈا نے کہا کہ جنگل راج کے لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ترقی کیا ہے۔