ETV Bharat / bharat

لداخ میں نوکریوں اور ثقافت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا: اوم برلا - اوم برلا کا دورہ لداخ

لوک سبھا کے سپیکر نے لداخ کے مقامی اداروں کو مزید اختیارات دینے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں سیاسی عمل کے ذریعے لوگوں نے اپنے نمائندے چنے ہیں۔ سرکار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کو مزید اختیارات دینے کی وعدہ بند ہے۔ اس کے لئے حکومت منصوبہ بنا رہی ہے'۔

لداخ میں نوکریوں اور ثقافت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا: اوم برلا

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 7:29 AM IST

Updated : Aug 27, 2021, 9:02 AM IST

لوک سبھا کے سپیکر اوم برلا نے کہا کہ لداخی عوام کے نوکریوں اور ثقافت کو تحفظ فراہم کرنے کے متعلق مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کو مزید اختیارات دینے کی وعدہ بند ہے جس کے لئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

اوم برلا نے جمعرات کو کہا: 'لداخ کے لوگوں کی خواہش ہے کہ یہاں روزگار کے مواقعوں اور ثقافت کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ مجھے پوری اُمید ہے کہ ان مطالبات کو پورا کیا جائے گا'۔

ان کا ساتھ ہی کہنا تھا: 'یہ بات صحیح ہے کہ ہم اس خطے کا موازنہ ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ نہیں کر سکتے ہیں۔ یہاں کے حالات دوسری یونین ٹریٹریز سے الگ ہیں۔ یہ اراضی کے لحاظ سے ایک بڑا خطہ ہے۔ یہاں درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے'۔

لوک سبھا کے سپیکر نے لداخ کے مقامی خود مختار اداروں کو مزید اختیارات دینے کی بات کرتے ہوئے کہا: 'یہاں سیاسی عمل کے ذریعے لوگوں نے اپنے نمائندے چنے ہیں۔ سرکار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کو مزید اختیارات دینے کی وعدہ بند ہے۔ اس کے لئے سرکار منصوبہ بنا رہی ہے'۔

ان کا لداخیوں کی ریاستی درجے کی بحالی اور آئینی تحفظات کی فراہمی کے متعلق مطالبات کے بارے میں کہنا تھا: 'جو بھی مسائل یہاں پر میری نوٹس میں لائے جائیں گے میں ان مسائل کو سرکاری کی نوٹس میں لانے کا کام کروں گا'۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاع

یو این آئی

Last Updated : Aug 27, 2021, 9:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.