ETV Bharat / bharat

South Africa Beat New Zealand جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے دیا - نیوزی لینڈ کو شکست

مضبوط گیند بازوں اور ریلی روسو (ناٹ آؤٹ 54) کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے یک طرفہ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ICC T-20 World Cup Warm up Match

پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے روندا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 6:37 PM IST

برسبین:جنوبی افریقہ نے اپنے گیندبازوں کی شاندار بالنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ ٹی20 کے فائنل راونڈ سے پہلے کھیلے گئے ایک پریکٹس میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ICC T-20 World Cup Warm up Match:South Africa Beat Newzealand By 9 Wickets

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.1 اوورز میں 98 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 26 ،گلین فلپس 20 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشپ مہاراج کو تین جبکہ تبریز شمسی اور وانے پارنل کو دودو وکٹ ملے۔ جنوبی افریقہ نے 99 رنز کا ہدف 11.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پروٹیز کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بالروں نے انہیں مایوس نہیں کیا۔ کیشو مہاراج نے تین اوور میں 17 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ وین پارنیل اور تبریز شمسی نے دو دو جبکہ ایڈن مارکرم اور کاگیسو ربادا نے ایک ایک وکٹ لے کر کیویز کو 98 رنز پر ڈھیر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:Ind vs Aus Warm Up Match آخری اوور میں محمد شامی نے دلائی بھارت کو شاندار جیت

جنوبی افریقہ نے ہدف حاصل کرنے میں ریزا ہینڈرکس (27) کی وکٹ گنوا دی۔ ریلی روسو نے 32 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے اور 12ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ایڈن مارکرم 12 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ICC T-20 World Cup Warm up Match:South Africa Beat Newzealand By 9 Wickets

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.