ETV Bharat / bharat

کشمیر کی تازہ صورتحال پر وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات - کشمیر صورتحال پر امت شاہ کی مودی سے ملاقات

امت شاہ 23 اور 24 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے دورے پر جارہے ہیں۔ اس دورے سے پہلے مرکزی حکومت، عسکریت پسندوں اور انہیں سرحد پار سے شہ دینے والی قوتوں کو واضح اور سخت پیغام دینا چاہتی ہے۔ حال ہی میں شاہ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کے ٹھکانوں پر دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کا آپشن کھلا ہے۔

وزیر داخلہ نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کی

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 5:09 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔

جموں و کشمیر کے پونچھ میں نو روز سے جاری جھڑپ میں فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ افسران سمیت نو فوجی شہید ہو چکے ہیں اور آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں عسکریت پسندوں نے عام شہریوں کو ہلاک کر کے سیکیورٹی کے لیے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ اب تک تقریباََ 11 شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

امت شاہ 23 اور 24 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے دورے پر جارہے ہیں۔ اس دورے سے پہلے مرکزی حکومت، عسکریت پسندوں اور انہیں سرحد پار سے شہ دینے والی قوتوں کو واضح اور سخت پیغام دینا چاہتی ہے۔ حال ہی میں شاہ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کے ٹھکانوں پر دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کا آپشن کھلا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہ ربیع الاول کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی مبارکباد

امت شاہ نے پیر کو نیشنل سکیورٹی اسٹریٹجی کانفرنس کی صدارت کی، جس میں اعلیٰ پولیس افسران اور نیم فوجی دستوں کے ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اتراکھنڈ اور کیرالہ میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور راحت رسانی کی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.