ETV Bharat / bharat

پولیس نے کھریو میں عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت حزب المجاہدن کے سرگرم عسکریت پسند شاہد احمد کھانڈے ولد عبدالرشید کھانڈے ساکن مندکپال، کھریو کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے کھریو میں عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا
پولیس نے کھریو میں عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 4:47 PM IST

سکیورٹی فورسز نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کھریو علاقہ میں ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اندروسہ کھریو علاقے میں فوج کو کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اونتی پورہ پولیس، آرمی 50 آر آر اور سی آر پی ایف 185 بٹالین نے اندروسہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔

پولیس نے کھریو میں عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

مشترکہ آپریشن کے دوران علاقے کے میواہ باغات میں کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن فوج نے اس کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا۔

پولیس نے بعد میں پکڑے گئے شخص کی شناخت حزب المجاہدن کے سرگرم عسکریت پسند شاہد احمد کھانڈے ولد عبدالرشید کھانڈے ساکن مندکپال، کھریو کے طور کی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.