ETV Bharat / bharat

Hafiz Mujtaba Ali Khan Honored حافظ مجتبٰی علی خان کو اعزاز سے نوازا گیا - شاہین ادارہ کے شعبہ حفظ القُرآن

بیدر میں واقع شاہین ادارہ کے شعبہ حفظ القُرآن کے 12 سالہ طالب علم حافظ مجتبٰی علی خان عرف بلال کو اعزاز سے نوازا گیا۔ دراصل طالب علم حافظ مجتبٰی علی خان نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنایا۔ Hafiz Mujtaba Ali Khan Honored

حافظ مجتبٰی علی خان کو اعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 9:42 PM IST

بیدر: کرناٹک کے بیدر میں واقع شاہین ادارہ کے شعبہ حفظ القُرآن بیدر کے 12 سالہ طالب علم حافظ مجتبٰی علی خان عرف بلال کو اعزاز سے نوازا گیا۔ دراصل طالب علم حافظ مجتبٰی علی خان عرف بلال نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنایا۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمام شاہین شعبہ حفظ القُرآن کے ہونہار طالب علم حافظ محمد مجتبٰی ولد رجب علی خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر (چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر) کی سرپرستی اور مہر سلطانہ (ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر) اور اپنے اساتذہ کی موجودگی میں ایک نشست میں قُرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔Shaheen Institution Bidar Student honored

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے حافظ ِقُرآن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات سے صرف وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے دلوں میں اس کلام اللہ کی طلب، لگاؤ اور جستجو ہو۔ یہ وہ نورانی سعادت ہے، جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے۔ اللہ جل شانہ کے جود و کرم، انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق کا نزول حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جب کوئی قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا ہے تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔Hafiz Mujtaba Ali Khan Honored

وہیں اس موقع پر مہر سلطانہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے حافظ قُرآن حافظ محمد مجتبٰی علی خان کو نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے گولڈ میڈل پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔ انہوں اپنے خطاب میں بتایا کہ قرآن پاک کو سیکھنے اور سکھانے والا دو کمالات کا حامل ہوتا ہے۔ ایک تو وہ خود قرآن کریم سے نفع حاصل کرتا ہے پھر دوسروں کو اخلاص کے ساتھ نفع تقسیم کرتا ہے، اسی بناء پر اسے بہتر و اعلیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس عظیم الشان کتاب قرآن مجید سے اپنی اور مسلم معاشرے کی اصلاح کے لیے مدد لیجیے، خود بھی اسے یاد کریں، پڑھنے اور عمل کرنے کو اپنا شعار بنائیے اور اپنی اولاد کو بھی حفظ قرآن جیسی انمول نعمت کی تاکید و ترغیب دیجیے۔

یہ بھی پڑھیں: Huffazul Quran Gets Honor: قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

واضح رہے کہ حافظ محمد مجتبٰی علی خان کو ایک نشست میں قُرآن مجید سنانے پر اعزازی سند پیش کی گئی اور گُلپوشی و شالپوشی بھی کی گئی۔ مرزا حافظ عبدالمتین بیگ محمدی انچارج شاہین شعبہ حفظ القُرآن نے تمام شرکائے تقریب کا اِظہار شکریہ کیا اور دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.