موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح 11 بجے سرکلر روڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے، مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیز حزب مخالف کے رہنما کا بھی انتخاب ہوگا۔
واضح ہو کہ بہار انتخابات کے نتائج میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، این ڈی اے کو 125 نشستیں ملی ہیں۔ جس میں بی جے پی کو 74 جے ڈی یو کو 43، ہم اور وی آئی پی کو 4-4 نشستیں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی اے کی جیت کا راز مسلم اور خواتین ووٹرز؟
وہیں عظیم اتحاد کو کل 110 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، جس میں آر جے ڈی ریاست کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، آر جے ڈی کو کل 75 کانگریس کو 19 بائیں بازو کی جماعتوں کو 16 نشستیں ملی ہیں۔