ETV Bharat / bharat

حکومت بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم: پیوش سنگلا

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 3:24 PM IST

Updated : Nov 18, 2021, 3:59 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے یہ بھی کہا کہ حکومت بدعنوانی سے پاک اور صاف ستھری انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام محکموں کے افسران کو زمینی سطح پر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

DC Anantnag chairs meeting for massive awareness campaign on various public welfare measures  The District Development Commissioner held a meeting with all the District Officers  The District Development Commissioner anantnag  jammu and kashmir news  etv bharat urdu news  ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی  ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا  جموں و کشمیر  ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد  تفصیلی منصوبہ تیار کیا  سرکاری اسکیموں کو عوام کے دائرہ کار میں لایا جائے  وہ گولڈن کارڈز کے اجراء کے عمل کو تیز کریں
اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے تمام ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا جائے۔

ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے ماہ میں کم از کم 50 فیصد آبادی تک بیداری مہم کو پہچانا لازمی ہے۔

'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' کے حوالے سے ڈی سی نے حکومت کی طرف سے کئے گئے۔ اس تاریخی اقدام کی اہمیت اور فوائد کو عام کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں پوری آبادی کو دائرے میں لاکر اہداف تیار کریں اور اس کی رپورٹ انہیں پیش کریں۔

ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ مختلف سرکاری اسکیموں کو عوام کے دائرہ کار میں لایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بدعنوانی سے پاک اور صاف ستھری انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام محکموں کے افسران کو زمینی سطح پر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اننت ناگ: موسم سرما کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

محکمہ صحت کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ وہ گولڈن کارڈز کے اجراء کے عمل کو تیز کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ضلع کے ہر فرد کے پاس گولڈن کارڈ موجود ہو۔

اس موقع پر بجلی، پانی، راشن، صحت و دیگر امور پر گفتگو و شنید کیا گیا اور عوام کو ہر ضروری سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

Last Updated : Nov 18, 2021, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.