ETV Bharat / bharat

Stolen Golden Urn Of Masjid Recovered شاہی موتی مسجد کے گنبد سے چوری شدہ سونے کا کلس برآمد، چور گرفتار - مسجد کے گنبد سے چوری شدہ سونے کا کلس برآمد

بھوہال کی تاریخی موتی مسجد کلس چوری معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے نیپال سرحد سے چور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی کی مدد سے شاہی موتی مسجد کے گنبد سے چوری شدہ سونے کا کلس برآمد کر لیا گیا ہے۔ Stolen Golden Urn of Shahi Moti Masjid Recovered

Stolen Golden Urn Recovered
شاہی موتی مسجد کے گنبد سے چوری شدہ سونے کا کلس برآمد، چور گرفتار
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 6:23 PM IST

بھوپال: مساجد اور مندروں جیسے مذہبی مقامات سے کوئی بھی چوری جہاں عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے وہی ایسے معاملات پولیس انتظامیہ کے لیے بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتے ہیں۔ بھوہال کی تاریخی موتی مسجد کلس چوری معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ کوششوں کے بعد مسجد کلس چوری معاملے میں نیپال سرحد سے چور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے شاہی موتی مسجد کے گنبد سے چوری شدہ سونے کا کلس برآمد کر لیا گیا ہے۔ Stolen Golden Urn of Shahi Moti Masjid Recovered

شاہی موتی مسجد کے گنبد سے چوری شدہ سونے کا کلس برآمد، چور گرفتار

اس واردات کو انجام دینے والے چور بھی پولیس کی گرفت میں ہیں۔ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے تمام مندروں اور مساجد کی کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں، یہ بات ڈی سی پی زون 3 ریاض اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پرانے شہر میں واقع تقریبا 150 سال پرانے شاہی موتی مسجد کے گنبد سے سونے کا کلس چوری ہونے کے معاملہ سامنے آیا تھا۔

اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ڈی سی پی زون 3 ریاض اقبال نے کہا کہ پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی سے اس واقعہ کے ملزم انجار احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انجار جو کہ اصل میں بہار کا رہنے والا ہے، تقریبا دو سال سے وہ مسلسل بھوپال آتا جاتا رہتا تھا۔ اسی دوران اس نے موتی مسجد کا کلس دیکھا اور اسے مکمل طور پر سونا سمجھ کر چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ڈی سی پی نے کہا کہ انجار نے موتی پارک کی جانب سے مسجد کے اوپری حصے میں پہنچ کر اس واردات کو انجام دیا۔ چوری کی واردات کے بعد وہ کلس سینٹرل لائبریری والے نالے میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ مسجد کے اردگرد موجود سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقات شروع کی گئی تو انجار کے بھائی کے ذریعے چوری کے تار بہار سے جا ملے۔

ریاض اقبال نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات میں شامل ٹیم نے دیوالی کا تہوار منانے کے بجائے پہلے اس کام کو انجام دینا ضروری سمجھا۔ انہوں نے بہار پہنچ کر ملزم انجار کو نیپال کی سرحد سے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی تصدیق پر پولیس ٹیم نے گنبد کا مسروقہ حصہ برآمد کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹیم میں شامل ٹی آئی راکیش ساہو، ٹی آئی ایل ڈی مشرا، نیلیش پٹیل، مالوکملے، موہن ہیروار، شرد یادو، آزاد سنگھ ،شاداب خان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: Moti Masjid In Bhopalتاریخی موتی مسجد میں چوری

انہوں نے کہا کہ پولیس کمیشنر مکرند دیوسکر نے ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی پی ریاض اقبال نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں واضح کیا گیا ہے کہ چوری کی واردات میں مسجد کے کسی بھی شخص کا ہاتھ نہیں ہے لیکن کیا اس کام میں کسی شخص کا تعاون ہے یا نہیں، اس پر فی الحال سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کی انجار نشے کا عادی ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کچھ وارداتیں انجام دے چکا ہے، اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.