ETV Bharat / bharat

Old Building Heritage In Ganderbal: صدیوں پرانے مٹی سے تعمیر کردہ گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز - سیاحوں کے توجہ کا مرکز

گاندربل ضلع میں واقع مٹی کی عمارتوں کا نظارہ Old Building Heritage In Ganderbal مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اب تک مٹی کے کئی مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں، جو کہ باہر سے مٹی کے بنے ہوئے ہیں جبکہ اندر سے ہوٹلوں کی طرز پر ہی تمام سہولیات سے آراستہ ہیں۔ Ganderbal Man Revives centuries old building heritage

Old Building Heritage In Ganderbal
صدیوں پرانے مٹی سے بنے ہوئے گھر، سیاحوں کے توجہ کا مرکز
author img

By

Published : Jul 17, 2022, 8:32 PM IST

گاندربل: ایک ایسے وقت میں جب ٹیکنالوجی نے زندگی کے تمام پہلوؤں کو آسان بنا دیا ہے، سرینگر ضلع سے تعلق رکھنے والے کے ایک شخص نے صدیوں پرانے کچے مکانات بنانے کا مشن mission of building centuries-old mud houses شروع کیا ہے۔ گاندربل ضلع کے کنگن کج پورہ گاؤں میں واقع مٹی کی عمارتوں کا نظارہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اب تک کئی مٹی کے مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں، جو کہ باہر سے مٹی کے بنے ہوئے ہیں جبکہ اندر سے ہوٹلوں کی طرز پر ہی تمام سہولیات سے آراستہ ہیں۔

صدیوں پرانے مٹی سے بنے ہوئے گھر، سیاحوں کے توجہ کا مرکز

ان مٹی کے بنے ہوئے ہٹ مالک رمیض راجہ نے بتایا کہ ان ہٹوں پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اس سال مئی میں انہوں نے اسے آپریشنل کر دیا تھا۔ اس تصور کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا روایتی طرز زندگی سادہ اور تناؤ سے پاک ہے۔ مٹی کے گھر ہر جگہ تھے اور لوگ متعدد مقاصد کے لیے روایتی مٹی کے برتنوں کا استعمال کر رہے تھے، جسکی وجہ سے ایک تو کشمیر کی روایت، تہذیب اور تمدن برقرار رہتا تھا، جبکہ دوسری جانب ان چیزوں کی وجہ سے زندگی میں ذہنی سکون تھا، لیکن اس کو آہستہ آہستہ ختم کرکے لوگ یہاں کے تہذیب تمدن سے دور ہوتے چلے گئے۔ Ganderbal Man Revives centuries old building heritage

رمیض راجہ نے بتایا کہ انہیں سب خیالوں کی وجہ سے انہوں نے اس پر کام شروع کر دیا۔ ہمارے پاس گاؤں میں زمین تھی اور اب تک تین مٹی کے ہٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ اس سال شروع ہوا اور میں نے آس پاس میں ایک ریستوراں بھی کھولا ہے۔ جس میں مٹی کے بنے ہوئے برتن استعمال ہوتے ہیں اور انہی کا استعمال کھانا پکانے سے لے کر کھانے تک کیا جاتا ہے۔ مقصد ہمارا یہی ہے کہ ہم بھرپور ثقافت سے جڑے رہے اور اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرتے رہیں۔ ابھی تک مجھے پورے ملک میں مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں سے مثبت رائے ملی ہے۔ cultural heritage In Jammu and kashmir

انہوں نے کہا کہ وہ جدید زندگی کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس میں کچھ کمی ہے۔ ہمیں اپنی ثقافت اور روایت پر ہمیشہ فخر کرنا چاہیے۔ راجہ کا ماننا ہے کہ وادی کے لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے دور ہوئے ہیں اور ان میں سے اکثر نئے گھروں اور ہوٹلوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ کنگن پہاڑوں کے دامن میں خوبصورت اور جمالیاتی طور پر تعمیر کیے گئے مکانات مقامی طور پر حاصل کیے گئے خام مال سے بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد ہر کسی کو کشمیر کی گمشدہ ثقافت سے آگاہ کرنا ہے۔ ممبئی کے ہوٹل اور کشمیر کے ہوٹل میں کچھ فرق ہونا چاہیے۔ لوگ ہل اسٹیشن کے بارے میں تصور کرتے ہیں اور وہ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں۔ روایتی گھاس کی چھتوں سے لے کر پرانے دروازوں اور کھڑکیوں تک، یہ کچے گھر ہر جدید سہولت سے آراستہ ہیں۔ ایک مٹی کے گھر میں تقریباً 4 لوگوں کو رکھا جا سکتا ہے۔ Old Building Heritage In Ganderbal

یہ بھی پڑھیں: Houseboat Tourism Heritage: ہاؤس بوٹز حکومت کی عدم توجہی کا شکار

مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے مزید ڈھانچے تعمیر کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ ہمیں مقامی لوگوں اور سیاحوں کی طرف سے حوصلہ افزا ردعمل مل رہا ہے۔ یہاں تک کہ مقامی لوگ بھی یہاں سیلفی لینے آتے ہیں۔ نوجوان کاروباری نے کہا کہ روایتی طرز زندگی کے علاوہ وہ مہمانوں کو وازوان سمیت روایتی پکوان بھی پیش کر رہے ہیں اور دیہی زندگی کو اس کی رنگین شان میں تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ Old Building Heritage In Ganderbal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.