ETV Bharat / bharat

Famous Journalist Hashir Faruqi No More: معروف صحافی محمد حاشر فاروقی کا لندن میں انتقال - صحافی محمد حاشر فاروقی نہیں رہے

محمد حاشر فاروقی کے انتقال سے دنیا نہ صرف ایک معروف صحافی بلکہ ایک مفکر، انسان دوست سے محروم ہوگئی، Legendary Muslim Journalist Hashir Faruqui Left Us۔ 92 سالہ صحافی محمد حاشر فاروقی 11 جنوری کو لندن میں اپنی رہائش گاہ پر اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

معروف صحافی محمد حاشر فاروقی کا لندن میں انتقال

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 10:31 PM IST

جنوری 1930 میں مشرقی اتر پردیش میں پیدا ہوئے فاروقی نے کانپور ایگریکلچر کالج سے تعلیم حاصل کی Farooqi Studied at Kanpur Agriculture College، سنہ 1960 کی دہائی میں وہ لندن چلے گئے، وہاں قیام کے دوران انہون نے سنہ 1970 میں لندن امپیکٹ انٹرنیشنل اخبار نکالا جس میں انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے لکھا، تاکہ دنیا بھر میں انگریزی جاننے والوں کے درمیان اسلام کا صحیح تصور سامنے آسکے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے مسائل کو اٹھانے کے لیے خوب محنت کی، ناانصافی اور انسانی وقار کی خلاف ورزیوں کے خلاف لکھا، مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ کمزور اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

فاروقی کے زیر تربیت برطانوی صحافیوں میں سے ایک محمد غزالی خان نے فیس بک پر اپنے پوسٹ میں لکھاکہ 'برطانیہ میں مسلم صحافت کے ستونوں میں سے ایک محمد حاشر فاروقی آج لندن میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں نے ان کے ساتھ آٹھ سال سے زیادہ کام کیا۔ وہ نہ صرف عملی صحافت میں میرے استاد تھے، بلکہ انہوں نے مجھ پر بہت سے ذاتی احسانات بھی کیے، اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے'۔

معروف صحافی محمد حاشر فاروقی کا لندن میں انتقال
معروف صحافی محمد حاشر فاروقی کا لندن میں انتقال

وہیں اس تعلق سے سابق چیئرمین دہلی اقلیتی کمیشن ظفر الاسلام خان نے ٹویٹ کیا کہ مسلم صحافی حاشر فاروقی 11 جنوری کو ہم سے رخصت ہو گئے۔دنیا ایک نامور صحافی، مفکر، انسان دوست اسے محروم ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.