ETV Bharat / bharat

Droupadi Murmu Takes Oath: دروپدی مرمو بھارت کی 15ویں صدر بنیں، سی جے آئی نے دلایا حلف - دروپدی مرمو بھارت کی 15ویں صدر

دروپدی مرمو نے بھارت کی 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے انہیں حلف دلایا۔ Droupadi Murmu Takes Oath as 15th President of India

دروپدی مرمو بھارت کی 15ویں صدر بنیں، سی جے آئی نے دلایا حلف

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 10:51 AM IST

Updated : Jul 25, 2022, 11:50 AM IST

نئی دہلی: دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ملک کی 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر سابق صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سینئر لیڈر اور مشہور شخصیات موجود تھیں۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے انہیں حلف دلایا۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ منتخب صدر دروپدی مرمو حلف لینے سے پہلے اپنی رہائش گاہ سے راج گھاٹ پہنچی اور یہاں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Droupadi Murmu Takes Oath

دروپدی مرمو بھارت کی 15ویں صدر بنیں، سی جے آئی نے دلایا حلف

حلف برداری کی تقریب صبح تقریباً 10.15 بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد ہوئی۔ مرمو ملک کی 15ویں اور پہلی قبائلی صدر بن گئیں۔ وہیں آزادی کے 75ویں سال میں دروپدی مرمو ملک کی دوسری خاتون صدر بن گئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حلف لینے کے بعد کہا، "آپ کی وابستگی، اعتماد اور آپ کی حمایت میرے لیے اس نئی ذمہ داری کو نبھانے میں میری سب سے بڑی طاقت ہوگی۔ ملک نے مجھے ایسے اہم دور میں صدر منتخب کیا ہے جب ہم اپنی آزادی کا امرت کا تہوار منا رہے ہیں۔ آج سے چند روز بعد ملک اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر لے گا۔'

انہوں نے کہا، "میں بھارت کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کے لیے منتخب ہونے پر تمام اراکین پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آپ کا ووٹ ملک کے کروڑوں شہریوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Life of Draupadi Murmu: دروپدی مرمو 'فرش سے عرش' تک کے سفر کی کہانی ہیں

دروپدی مرمو 20 جون 1958 کو اڈیشہ کے میور بھنج ضلع کے بیداپوسی گاؤں میں ایک سنتھال خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام بیرنچی نارائن ٹوڈو ہے۔ ان کے دادا اور والد دونوں اپنے کے گاؤں کے پردھان تھے۔ مرمو نے میور بھنج ضلع کی کُسومی تحصیل کے اُپربیڑا گاؤں میں واقع ایک اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔ یہ گاؤں دہلی سے تقریباً 2000 کلومیٹر اور اڈیشہ کے بھونیشور سے 313 کلومیٹر دور ہے۔

دروپدی مرمو کی شادی شیام چرن مرمو سے ہوئی تھی۔ اپنے شوہر اور دو بیٹوں کی موت کے بعد، دروپدی مرمو نے اپنے گھر میں ایک اسکول کھولا، جہاں وہ بچوں کو پڑھاتی تھیں۔ آج بھی بچے اس بورڈنگ اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ابھی ان کی ایک بیٹی ہے جو شادی شدہ ہے اور بھونیشور میں رہتی ہیں۔ مرمو ایک بھارتی سیاستداں ہیں، جو مئی 2015 کو جھارکھنڈ کی گورنر بنی تھیں تاہم اب وہ ملک کی خاتون اول یعنی صدر جمہوریہ بن گئی ہیں۔

Last Updated : Jul 25, 2022, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.