ETV Bharat / bharat

Khajoor Price Hike رمضان المبارک سے قبل ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی کے جامع مسجد علاقے میں کھجور کا کاروبار کرنے والے محمد مبارک نے بتایا کہ ان کے پاس مکہ شریف، مدینہ شریف، ایران، عراق، کویت اور جارڈن کے کھجوریں دستیاب ہیں، انہوں نے بتایا کہ پہلے کھجور بیرون ممالک سے ممبئی آتے ہیں اور اس کے بعد ممبئی سے دہلی کی آزاد پور منڈی پہنچتے ہیں۔ اس کے بعد کھجور تاجر منڈی سے خریداری کرکے اپنی اپنی دکانوں میں فروخت کرتے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 4:20 PM IST

Updated : Mar 17, 2023, 7:27 PM IST

رمضان المبارک سے قبل ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں ماہ صیام کی تیاریاں بھی اپنے اختتام پر پہنچ چکی ہیں۔ رمضان المبارک میں کھجور تقریبا تمام مسلمانوں کے دسترخوان کی رونق بڑھاتی ہے لیکن اس بار کھجور کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ رمضان میں کھجور کی اہمیت و افادیت سے سب واقف ہیں کھجور ایک ایسا بابرکت اور لذیذ پھل ہے، جس کا کھانا سنت اور فائدہ سے بھرپور ہے لیکن اس کی بڑھتی قیمتیں عوام کو اس کی پہنچ سے دور کر رہی ہیں۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے جامع مسجد علاقے میں کھجور تاجروں سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں کھجور کی فروخت میں تو اضافہ ہوتا ہی ہے، ساتھ ہی کھجوروں کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگتی ہیں۔ کھجور تاجروں کے مطابق کچھ کھجوریں ایسی بھی ہیں، جن کی قیمت میں اضافہ کے بجائے کمی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان میں وہ کھجوریں شامل ہوتی ہیں، جو پہلے سے اسٹاک کرکے رکھی گئی ہوتی ہیں اور جو تازہ کھجوریں بازار میں آتی ہیں ان کی قیمتیں پہلے کے مطابق زیادہ ہوجاتی ہیں۔

گذشتہ کچھ سالوں سے کھجور کا کاروبار کرنے والے محمد مبارک نے بتایا کہ ان کے پاس مکہ مدینہ، ایران، اعراق، کویت اور جارڈن جیسے ممالک کی کھجوریں دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ کھجوریں پہلے بیرون ممالک سے ممبئی آتی ہیں۔ اس کے بعد ممبئی سے دہلی کی آزاد پور منڈی میں پہنچتی ہیں۔ اس کے بعد کھجور تاجر منڈی سے خرید کر اپنی دکانوں پر فروخت کرتے ہیں۔ ان کھجوروں میں اجوا، میڈجول، مبروم، قلمی، سفری، امبر، غلاب جامن، کیمیا، ڈال کی ٹوٹی ہوئی کھجوریں بھی شامل ہے جن کی قیمت 100 روپے سے لیکر 1200 روپے تک ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Demand Of Dates in Ramadhan: وادی میں کھجوروں کی مانگ میں کمی کیوں؟

Last Updated : Mar 17, 2023, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.