ETV Bharat / bharat

BSF Opens Fire at Suspected Drone: مشتبہ ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ - جموں میں ارنیا کا عام علاقہ

ارنیا کے عام علاقے میں بی ایس ایف کے چوکس دستوں نے صبح تقریباً 04:10 بجے مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ BSF Opens Fire at Suspected Drone

BSF fires on suspected drone in Jammu
جموں میں مشتبہ ڈرون پر بی ایس ایف نے کی فائرنگ
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 9:51 AM IST

بین الاقوامی سرحد پر واقع ارنیا علاقے میں ڈرون کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورس نے ڈرون پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔

بی ایس ایف حکام کے مطابق اہلکاروں نے ارنیا کے عام علاقے میں صبح 4:10 بجے کے قریب مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔

بی ایس ایف حکام نے مزید بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے آواز کی سمت فائرنگ کی۔ پولیس کی مدد سے اب علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 فروری کو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ جموں کے علاقے میں بھی ڈرون کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد جموں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی اور ڈرون سے گری ہوئی چیزیں برآمد کی گئی۔

اس میں کئی آئی ای ڈیز اور مشتبہ نیم ٹھوس دھماکہ خیز مواد کی تین بوتلیں اور دیگر جنگی اسٹورز کو ضبط کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Pakistani Drones in Punjab: گرداس پور میں ڈرون سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.