ETV Bharat / bharat

شاملی کے پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ضلع شاملی کے قصبہ کیرانہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے تقریباً چار افراد کے ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

blast in cracker factory 4 killed, many injured in shamli
شاملی کے پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تقریباً چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 10:33 PM IST

ریاست اترپردیش، ضلع شاملی کے قصبہ کیرانہ میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد نے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

موصولہ اطلاعات کے مطابق، کیرانہ قصبے میں راجواہے کے کنارے ایک پٹاخے کی فیکٹری تھی۔ جمعہ کی شام پانچ بجے کے قریب اس فیکٹری میں ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ جس کے سبب چاروں طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

لوگوں نے جب وہاں جا کر دیکھا تو چاروں طرف ملبہ پڑا ہوا تھا۔ ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالا گیا تو اس میں سے تین لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اور کئی لوگ اس دھماکے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ یہاں کیسے اور کب سے پٹاخوں کی فیکٹری چل رہی تھی۔ ابھی تک کوئی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:

آسام: 'تجاوزات ہٹانے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے'

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچی ضلع شاملی کی ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور نے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.