کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی غریبوں کو بااختیار بنانے کے بجائے امیروں کو مضبوط بنانا ہے۔
وائناڈ کے پوتھاڈی گرام پنچایت میں کئی منصوبوں کا افتتاح کرنے پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسی بی جے پی سے مختلف ہے۔
راہل گاندھی نے زور دے کر کہا کہ کانگریس پارٹی کی حکمت عملی عوام کو نقصان پہنچانے کی نہیں ہے، یہ بی جے پی اور ایل ڈی ایف کی پالیسی ہے۔
کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دولت مندوں کے قرضوں کو معاف کر دیا جبکہ غریب لوگ اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو یو پی اے حکومت نے لایا تھا، اس پر کوئی سوالیہ نشان نہیں اٹھا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سونیا اور راہل گاندھی کو ہائی کورٹ کا نوٹس
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔