قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) ادھمپور میں ہوئے دھماکہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قومی تفتیشی ایجنسی کی ایک ٹیم ادھمپور میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے لئے جموں پہنچی اور جمعے کے روز جائے وقوع کا دورہ کیا، جس کے بعد ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کو کئی چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ آئی ای ڈی نصب کرنے کے بعد چھپ گیا تھا۔ Udhampur blast case پولیس آج ایک پریس کانفرنس بھی کرنے والی ہے۔ پولیس ابھی مزید چھاپے مار رہی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ اور عسکریت پسند اس سے وابستہ ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اُدھم پور کے سلاتھیہ چوک میں بدھ کے روز ہوئے دھماکے میں ایک شہری از جان جب کہ 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ Udhampur blast 1 Dead 15 Injured تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم سینئر افسران کے ہمراہ اُدھم پور پہنچ گئی۔ A team of NIA led by SP rank officer ذرائع کے مطابق جمعے کی صبح کو ٹیم نے سلاتھیہ چوک اُدھم پور میں بلاسٹ سائٹ کا جائزہ لیا اور وہاں پر افسران کے ساتھ اس بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے سٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) کے سینئر افسران کے ساتھ بھی اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ National Investigation Agency on Udhampur blast
اطلاعات کے مطابق این آئی اے ٹیم نے اُدھم پور کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی ہے تاکہ تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ اُن کے مطابق دھماکے میں از جان ہوئے شہری کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ دوسرے عین شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اور سٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) اُدھم پور دھماکے کی تحقیقات میں جھٹ گئی ہے اور بہت جلد اس حوالے سے تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا امکان ہے۔ NIA takes over Udhampur blast case ذرائع کا کہنا ہے کہ اُدھم پور اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ملوثین کا پتہ لگا کر اُنہیں گرفتار کیا جاسکے۔