لداخ کے کرگل سیکٹر میں واقع لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بارودی سرنگ پر پیر لگنے سے ایک بھارتی فوج کا جوان ہلاک ہوگیا، بتایا جا رہا ہے فوجی نے حادثاتی طور پر بارودی سرنگ پر پاؤں رکھ دیا تھا جس کے بعد اس میں دھماکہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ۔ضلع کولگام میں زندہ بم برآمد
فوج کے ذرائع نے دہلی میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا، فوجی جوان نے ایک پرانے ان ایکسپلوڈیڈ ڈیوائس پر پیر رکھ دیا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔