یوروپی ملک بیلجیم میں عالمی وبا کورونا وائرس کے قہرکی وجہ سے چہرے پر لازمی طور پر ماسک لگانے کے فیصلے سے اگلے ماہ سے کچھ راحت دی جائے گی۔
خیال رہے کہ بیجیم حکومت نے بدھ کو یہ اطلاع دی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں جن مقامات پر ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنا مشکل ہوگا ان جگہوں پر ماسک لگانا ضروری ہوگا۔
ملک کی وزیراعظم سوفی ویلیئمز نے قومی سلامتی کی میٹنگ کے بعد کہا کہ کورونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں لوگوں کو اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد سب معمول پر آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا 'لکہ گاتار ہاتھ دھونا، ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنا، ماسک لگانا، ضرورت پڑنے پر ہی باہر جانا اور بزرگ اور بیمار لوگوں کا خیال رکھنا جیسے چھ اقدام اختیار کرنے سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی'۔
یاد رہے کہ بیلجیم میں یکم اکتوبر سے کورونا کی رہنما ہدایات میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی، جس میں عوامی مقامات پر اب ماسک لگانا لازمی نہیں ہوگا اور کوارنٹین کی مدت بھی 14 دن سے کم کرکے سات دن کردی جائے گی۔