راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 'ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ 45 برسوں میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ بارہ کروڑ ملازمتیں چلی گئیں۔ ریاستوں کو ان کے حصے کے جی ایس ٹی کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔'
انہوں نے حالیہ واقعات پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا 'ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پر بیرونی قوتیں جارح بنی ہوئی ہیں۔'
واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوارکی شرح نمو میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے، جے ڈی پی کی تازہ ترین رپورٹ میں منفی 23.9 کی گراوٹ ہوئی ہے،