ETV Bharat / bharat

ضلع کولگام میں زندہ بم برآمد - ضلع کولگام کا انکاؤنٹر والا علاقہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جب بم کو ناکارہ بنایا تو ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

ضلع کولگام میں زندہ بم برآمد
ضلع کولگام میں زندہ بم برآمد
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:07 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ارہ علاقے میں بم اسکواڈ نے زندہ بم کو ناکارہ بنا دیا، قبل ازیں مقامی لوگوں نے اس بابت پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں موقعے پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے سینیئر افسر جان محمد نے بم کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دنوں جس مقام پر انکاؤنٹر ہوا تھا، زندہ بم بھی اسی مقام پر برآمد ہوا ہے جسے بم اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

انہوں مزید بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس بروقت جائے مقام پر پہنچ گئی، اور وقت رہتے ہی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

اس دوران پولیس نے مقامی لوگوں کو انکاؤنٹر والے مقام پر نہیں جانے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ انہوں نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس سے بر وقت کارروائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.