ETV Bharat / bharat

ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کا یوم پیدائش آج - مساوات اور جدید نظریہ

بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آج 131 ویں سالگرہ ہے، پنڈت نہرو بچوں میں 'چاچا نہرو' کے نام سے جانے جاتے تھے، بچوں کے ساتھ ان کے خصوصی لگاؤ ​​دیکھ کر 'یوم اطفال' بھی منایا جاتا ہے، ملک ان کے شراکت کو خراج تحسین پیش کررہا ہے۔

ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کا یوم پیدائش آج

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 10:31 AM IST

ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے ٹویٹ کیا، 'ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر انہں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔'

اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو شانتیون میں ان کی یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل راہل گاندھی ٹویٹ لکھتے ہیں 'بھارت اپنے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔

راہل مزید لکھتے ہیں 'انہوں (جواہر لال نہرو) نے بھائی چارہ، مساوات اور جدید نظریہ کے ساتھ ملک کی بنیاد رکھی، راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں ان اقدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔'

تاریخ میں 14 نومبر کی تاریخ آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی سالگرہ کے طور پر قلمبند کی گئی ہے، اس دن کو یوم اطفال کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جواہر لال نہرو 14 نومبر 1889 کو اترپردیش کے الہ آباد (اب پریاگراج) میں پیدا ہوئے، بچوں سے بہت پیار تھا اور بچے انہیں 'چاچا نہرو' کہتے تھے۔

سن 1964 تک بھارت میں 20 نومبر کو یوم اطفال منایا جاتا تھا، لیکن جواہر لال نہرو کی موت کے بعد ان کی سالگرہ یعنی 14 نومبر کو یوم اطفال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بہت سے ممالک میں یکم جون کو یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے، کچھ ممالک اقوام متحدہ کے اعلامیہ کے مطابق 20 نومبر کو یوم اطفال مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.