کرونا وائرس کے پھیلنے سے بچنے کے لیے لگایا گیا لاک ڈاؤن سب سے طاقت ور ہتھیار ثابت ہوا ہے۔ اسی لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج لاکھوں کروڑوں لوگوں کی جان محفوظ ہے۔ اور اس میں پولیس اہلکاروں، ٹریفک پولیس، ڈاکٹرز و طبی عملہ اور ایمرجنسی خدمات میں لگے افراد شامل ہیں۔
ان کروڑوں لوگوں کی جانوں کو محفوظ رکھنے میں جہاں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محکمہ صحت، محکمہ بلدیہ اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے وہیں ایک اور بھی ہے جو محکمہ پولیس ہے۔ جو دن رات اپنی خدمت انجام دیتے ہوئے لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انکی دن رات کی خدمات کو دیکھتے ہوئے کئی غیر سیاسی تنظیمیں فلاحی تنظیمیں ان کی تہنیت اور ستائش کر رہی ہیں۔
کرناٹک ریاست کے ضلع یادگیر کی ایک ایجوکیشن سوسائٹی، ایس ڈی ایجوکیشن سوسائٹی نے محکمہ پولیس میں خاص کر ٹرافک پولیس والوں کی شہر کے امبیٹکر سرکل پہنچ کر ان ٹریفک پولیس والوں کی تہنیت پیش کی۔
ایس ڈی ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران نے ٹریفک پولیس والوں کو تلک لگا کر آرتی اتار کر ان کی تہنیت پیش کی اور ساتھ ہی ان پر پھول بھی برسائے۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس پی ایس آئی یادگیر چندر کانت نے نے ایس ڈی ایجوکیشن سوسائٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ ہمارا فرض ہےاور ہم ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے عوام سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔