ETV Bharat / bharat

Ashok Pandit Reached Jammu کشمیری پنڈت ملازمین کی حمایت میں اشوک پنڈت جموں پہنچے - مشہور فلم ساز اشوک پنڈت کا بیان

مشہور فلم ساز اشوک پنڈت کشمیری پنڈت ملازمین کی حمایت میں جموں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے احتجاج پر بیٹھے مہاجر ملازمین کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم پیکج ملازمین کو عسکریت پسندوں کی طرف سے روزانہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں انہیں وادی میں کام کرنے کے لیے کہنا غیر منصفانہ ہوگا۔

کشمیری پنڈت ملازمین کی حمایت میں اشوک پنڈت جموں پہنچے

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:45 PM IST

جموں: مشہور فلم ساز اشوک پنڈت کشمیری پنڈت ملازمین کی حمایت میں جموں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے احتجاج پر بیٹھے مہاجر ملازمین کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وادی میں معمولات کی بحالی تک مہاجر ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم پیکیج ملازمین کو ڈیوٹی کرنے پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو عسکریت پسندوں کی طرف سے روزانہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں انہیں وادی میں کام کرنے کے لیے کہنا غیر منصفانہ ہوگا۔

کشمیری پنڈت ملازمین کی حمایت میں اشوک پنڈت جموں پہنچے

انہوں نے ملازمین کی جاری جدوجہد کی مکمل حمایت بھی کی اور ان کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔ ملازمین اور کمیونٹی قیادت نے اپنے مطالبات کو حل کرنے میں حکومت کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ اشوک پنڈت نے حکومت سے ملازمین کی تنخواہیں بلا تاخیر جاری کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت ہی عجیب و غریب حالات میں ان ملازمین نے وادی میں کام کیا۔ ملازمین نے کبھی کام نہیں چھوڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ موجودہ حالات میں وہاں کام نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں سیکورٹی کے خطرے کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کی قیادت کے ساتھ بات چیت شروع کرے تاکہ اس مسئلے کا خوشگوار حل تلاش کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: IGP Kashmir Visits Kashmiri Pandits: آئی جی پی کشمیر نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی

انہوں نے پی ایم پیکج کی حمایت اس بنیاد پر کی کہ یہ کسمیری پنڈتوں کے معاشی مسائل کو حل کرے گا لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسے بحالی کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' کشمیری پنڈتوں کے لئے حالات اب سازگار نہیں ہیں اس لیے ان کا مطالبہ جائز ہے۔ اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.