ETV Bharat / bharat

آرین خان ضمانتی عرضی پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی - سیشن دونوں عدالتوں کی جانب سے عرضی

کروز شپ ڈرگس معاملہ میں ملزم آرین خان کی ضمانتی عرضی پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

aryan khan bail hearing adjourned tomorrow
آرین خان ضمانتی عرضی پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 5:41 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 5:51 PM IST

کروز شپ ڈرگس معاملہ میں ملزم آرین خان کی ضمانتی عرضی پر سماعت آج بامبے ہائی کورٹ ہونی تھی، تاہم کورٹ نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

بتادیں کہ مجسٹریٹ اور سیشن دونوں عدالتوں کی جانب سے ضمانتی عرضی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد آرین نے ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بامبے ہائی کورٹ نے کروز شپ ڈرگ معاملے کے ملزم آرین خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔ تاہم کورٹ نے آج ایک بار پھر سماعت کو کل تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

مجسٹریٹ اور سیشن دونوں عدالتوں کی جانب سے آرین کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد آرین نے ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

آرین کی جانب سے عدالت میں سینیئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے منگل کو اپنی دلیلیں پیش کیں۔

گزشتہ سماعت میں انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہاکہ آرین خان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی طبی جانچ میں یہ معلوم ہوپایا ہے کہ انہوں نے منشیات کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ واٹس ایپ چیٹ کا کروز ڈرگ پارٹی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس بنیاد پر انہیں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آرین کا این سی پی کے لیڈر نواب ملک کے ذریعہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر لگائے گئے الزامات اور اس تنازع سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 27, 2021, 5:51 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.