ETV Bharat / bharat

Women's Reservation Bill passed لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بھی خواتین ریزرویشن بل منظور - خواتین ریزرویشن بل

خواتین ریزرویشن بل 2023 لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور ہونے کے بعد اب یہ بل صدر کی منظوری کے بعد قانون بننے کے لیے تیار ہے۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 215 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 10:32 PM IST

Updated : Sep 21, 2023, 10:43 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے ایک دن بعد خواتین کے ریزرویشن بل 2023 کو جمعرات کو راجیہ سبھا سے بھی منظور کرلیا گیا۔ خواتین ریزرویشن بل، یا 'ناری شکتی وندن ادھینیم'، لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا التزام ہے اور اب صدر کی دستخط کے بعد یہ بل قانونی شکل اختیار کرلے گا۔

  • #WATCH | Women's Reservation Bill | Prime Minister Narendra Modi says, "This bill will lead to a new confidence in the people of the country. All members and political parties have played a significant role in empowering women and enhancing 'Nari Shakti'. Let us give the country… pic.twitter.com/PtvHsOCRPk

    — ANI (@ANI) September 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل کو منظوری دینے کے لیے ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بل شہریوں میں نئے اعتماد کا باعث بنے گا اور خواتین کو بااختیار بنانے میں نئی ​​جان ڈالے گا۔ پی ایم مودی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کی مثبت سوچ کو بھی ظاہر کرتا ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے میں نئی ​​توانائی فراہم کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد خواتین ریزرویشن بل اب صدر دروپدی مرمو کے پاس جائے گا اور جب وہاں پر بھی یہ بل صدر کی منظوری حاصل کرلیتا ہے تو پھر یہ بل ایک قانون بن جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔ اس بل کے حق میں 454 اور مخالفت میں دو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Sep 21, 2023, 10:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.