میوات: فیروز پور جھرکا کے گاؤں گھاٹہ شمس آباد میں بنائی گئی گوشت کی فیکٹری علاقے کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ شمس آباد کے ایک رہائشی نے بتایا کہ گوشت کی فیکٹری میں جانوروں کا فضلہ، گندا پانی، گوبر، چربی اور جسم کے دیگر حصوں کو پانی کی مدد سے فیکٹری سے باہر نکالا جاتا ہے۔ فیکٹری سے تمام گندگی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگئی۔ بور کا پانی بدبودار آرہا ہے اور اسے پینے سے گاؤں والے بیمار ہورہے ہیں۔ لوگوں نے ایس ڈی ایم فیروز پور جھرکا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گوشت کی فیکٹری کا پانی گاؤں میں داخل، بیماریاں پھیل رہی ہیں، لوگوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی
Published : Sep 20, 2024, 5:13 PM IST