ETV Bharat / snippets

ٹھگوں نے انسٹاگرام آئی ڈی بنا کر بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کے پروگرام کے جعلی ٹکٹ فروخت کیے، مقدمہ درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 3:10 PM IST

SHREYA GHOSHAL CONCERT
شریا گھوشال کے پروگرام کے جعلی ٹکٹ فروخت (Etv Bharat)

نئی دہلی/نوئیڈا: انسٹاگرام پر آئی ڈی بناکر ٹھگوں نے بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کے پروگرام کے جعلی ٹکٹ لوگوں کو بیچے۔ جب کنسرٹ کے منتظمین کو اس بات کا علم ہوا تو ایف ایم ریڈیو کے نمائندوں نے اس معاملے کی شکایت سیکٹر 20 پولیس سے کی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ 5 اگست کو کمپنی انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ شریا گھوشال کے پروگرام کے ٹکٹ انسٹاگرام پروفائل سے غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شکایت کے بعد میٹا نے انسٹاگرام سے جعلی پوسٹ ہٹادی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.