الہٰ آباد: کانپور کی سیسماؤ سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کی اپیل پر جمعرات کو الہٰ آباد ہائیکورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی۔ ریاستی حکومت نے عرفان سولنکی کی اپیل پر اعتراض داخل کرنے کے لیے وقت مانگا۔ عدالت نے حکومت کو وقت دیتے ہوئے اپیل کی سماعت کیلیے 25جولائی کی تاریخ مقررکی۔ کانپور کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی سمیت پانچ لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا، اور انہیں سات سال قید کی سزا سنائی۔
ایس پی لیڈر عرفان سولنکی کی عرضی پر اب 25 جولائی کو ہوگی سماعت
Published : Jul 19, 2024, 1:13 PM IST